دوحا(نیوز پلس) انسداد منشیات وزیر مملکت شہریار آفریدی نے قطر کی جیل میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار کا جائزہ لیا۔ شہریارآفریدی نے اسٹاف میجر جنرل سعدبن جاسم ال خولیفی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر گفتگو کی، ملاقات میں قیدیوں کے مسائل بھی اجاگر کیے جن کے حل کے لیے میجر جنرل سعدبن جاسم ال خولیفی نے پوری یقین دہانی کروائی۔
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے جیل میں قیدیوں کے ساتھ کھانا کھایا اور گفتگو کر کے ان کے مسائل پوچھے، شہریار آفریدی نے قیدیوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔