انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار
پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد اور کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا، گلزار امام عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بی این اے، بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی، بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکئی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے اور پاکستان میں درجنوں پُرتشدد دہشت گرد حملوں کی ذمے دار ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گلزار امام 2018ء تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب بھی رہا، وہ بلوچ راجی آجوئی سنگر کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ گلزار امام بلوچ راجی آجوئی سنگر کا آپریشنل سربراہ بھی رہا ہے، اس کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گلزارامام بلوچ راجی آجوئی سانگر کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا، وہ بلوچ راجی آجوئی سانگرکا آپریشنل سربراہ بھی رہا، گلزار امام کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ گلزار امام عرف شمبے کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلزار امام کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔