Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا دورہ کراچی، کاروباری شخصیات و صنعتکاروں سے ملاقاتیں

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر  کا دورہ کراچی، کاروباری شخصیات و صنعتکاروں سے ملاقاتیں

امریکی حکومت اورعوام ہرمشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اینڈریوشوفر

پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے دورہ کراچی کے موقع پر نوجوان قیادت، کاروباری شخصیات، صنعتکار، اقلیتی برادری، مالیاتی شعبے اور سماجی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کے مقصد کیلئے 12 اور 13 فروری کراچی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے جمہوریت، معاشی نمو، خواتین کی معاشی خودمختاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے امریکی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ ترجیحات پر ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کا مقصد خطے میں جمہوریت، جامع اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے، کراچی کا یہ دورہ مختلف فریقین اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے جاری ہماری کاوشوں کی عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں ہوں یا سیلاب کے بعد بحالی کا چیلنج، امریکی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے،  امریکا نے نہ صرف معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، غذائی قلت کے خاتمے اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھی ہے بلکہ سیلابی صورتحال سے نکلنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سندھ کے عوام کی معاونت میں مصروف عمل ہے۔ اینڈریو شوفر نے کراچی میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے چلنے والی ٹیری ٹیکس انٹرنیشنل کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں لنکن کارنر کا دورہ کیا جہاں متحرک نوجوان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکراپنے منفرد و تعمیری خیالات کے تبادلے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔

اینڈریو شوفر نے نجی و سماجی شعبے کے نمائندگان کے علاوہ دیگرشعبہ ہائے زندگی بشمول مالیاتی، دوا سازی اور ٹیکسٹائل کے سربراہان سے ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مابین نجی شعبے کی قیادت میں جامع ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی سی ایم شوفر کے دورہ کراچی نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں اور مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے امریکی حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More