پیرس(نیوز پلس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے اہم ملاقات کی، اس اہم کے بعدصدر ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری جی سیون ممالک کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا وہ پاکستانی ہم منصب سے کشمیر پر بات کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ باہمی ہے تو پہلے سے حل ہو جانا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔اس موقع پر نریندر مودی نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کو بات کرنے دیجئے، جب آپ لوگوں کی ضرورت پڑے گی تو آپ کو ضرور بتائیں مودی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل دو طرفہ ہیں اس لیے ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو اس لئے زحمت نہیں دیتے۔بھارتی وزیراعظم نے کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی لیکن جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے راگ الاپنا شروع کر دیا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے غربت اور بیماری کیخلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ دونوں ممالک غربت کیخلاف لڑیں اور عوام کی فلاح کیلئے کام کریں۔