Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدرجوبائیڈن کو کانگریس میں تنقید کا سامنا

امریکی صدرجوبائیڈن کو کانگریس میں تنقید کا سامنا

دونوں ایوانوں میں یمن جنگ سے متعلق بحث زور پکڑگئی،رپورٹبحیرہ احمر اور یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف امریکی فوج کی جوابی کارروائیوں نے کانگریس میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں پڑی جماعتوں کے ارکان نے ان حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری نہ لینے پر صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے اجازت کا نہ لیا جانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر جوابی حملوں کے لیے کانگریس سے اجازت نہ لیے جانے پر ہنگامہ آرائی نے امریکا میں ایک پرانی بحث کو زندہ کردیا ہے۔ ایک زمانے سے امریکا میں اس نکتے پر بحث ہوتی رہی ہے کہ جنگ شروع کرنے کا اختیار ایوانِ صدر کے پاس ہونا چاہیے یا کانگریس کے۔

صدر جوزف بائیڈن نے یمنی ملیشیا کے خلاف کارروائی کا حکم دے کربتادیا ہے کہ امریکا میں جنگ شروع کرنے کا اختیار صدر کو حاصل ہے۔ دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان کا کہنا ہے کہ جنگ جیسے انتہائی اہم معاملے مین فیصلے کا حتمی اختیار کانگریس کو حاصل ہے۔

کانگریس کی رکن پرمیلا جیہ پال نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے جنگ شروع کرنے کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل ون کے تحت جنگی کارروائیوں کے لیے کانگریس سے اجازت لینا لازم ہے۔

امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کے خلاف ردِ جارحیت کا ایک معقول طریقہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More