Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کے راوٗ انوار سمیت دنیا کے دیگر 18 پولیس اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی

رااوٗ انوار 190 جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث رہے،400 سے زائد اموات ہوئیں۔امریکی محکمہ خزانہ

واشنگٹن(نیوز پلس)امریکہ نے پاکستان میں جعلی پولیس مقابلوں کے ماہر سابق ایس ایس ملیر راوٗ انوار پر پابندی عائد کر دی تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راوٗانوار متعدد جعلی پولیس مقابلوں کے ذمہ دار ہیں بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ راوٗ انوار 190 سے زائد جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث رہے ہیں جن میں تقریباً 400 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ان میں اہم کیس نقیب بیت اللہ،محسود کا قتل بھی ہے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق ایس ایس ملیر بھتہ خوری،زمینوں پر قبضے،منشیات فروشی سمیت قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ امریکا نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حقوق کی پامالی کرنے والے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے 18پولیس اہلکاروں پر پابندی عائد کردی ہے ان ممالک میں برما، لبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More