امریکا کا ایرانی جزیرے اور بندرگاہ پر حملہ، ایران کا منہ توڑ جواب ، امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
جوابی کاروائی کے بعد امریکہ بحری جہاز فرار ہو گئے۔ پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے مہ امریکا نے خمیر ، سیریک اور جزیرہ قشم میں فضائی حملے کئے ، چاہ بہار بندگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر جوابی حملہ کیا گیا۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے امریکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے جاسک بندرگاہ کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کی۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی نیوی نے اس کارروائی کے جواب میں ’شدید دھماکا خیز وارہیڈز‘ استعمال کرتے ہوئے مؤثر ردِعمل دیا۔
بیان کے مطابق انٹیلیجنس نگرانی سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی افواج کو ’نمایاں نقصان‘ پہنچا، جبکہ دشمن کے تین حملہ آور جہاز فوری طور پر آبنائے ہرمز کے علاقے سے پسپا ہو گئے۔
