Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغانستان نے امریکا کی بگرام ائیر بیس کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دے دیا

افغانستان نے امریکا کی بگرام ائیر بیس کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دے دیا

امریکا دوحہ معاہدے کا احترام کرے جو افغان سرزمین اور قومی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے، ترجمان طالبان حکومت

کابل:  طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے حکمت اور حقیقت پسندی پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان طالبان نے بگرام ایئربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے امریکا کو یاد دلایا کہ آپ نے دوحہ معاہدہ 2020ء میں اندرونی مداخلت نہ کرنے اور افغان سرزمین کا احترام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے اس بات کی تردید یا تصدیق نہیں کہ بگرام ایئربیس کی حوالگی کیلئے امریکی حکومت نے باضابطہ تحریری درخواست کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More