Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی،تیسری ٹیم کا فیصلہ بہت جلد کردیا جائیگا‘ ترجمان پی سی بی

اسلام آباد: (خاور عباس شاہ)  افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک-افغان کشیدگی کی آر میں افغانستان نے پاکستان کے ساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کے خلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کی منسوخی کا اعلان کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ تنازعات کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں رہا۔

پی سی بی کا ردعمل

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق تین ملکی سیریز کے لئے تیسری ٹیم کا فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More