Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افتخار احمد کے وہاب ریاض کو 6 بالوں پر 6 چھکے

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

افتخار احمد کے وہاب ریاض کو 6 بالوں پر 6 چھکے

 

بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں آل رؤانڈر افتخار احمد نے فاسٹ بالر وہاب ریاض جو 6 بالوں پر 6 چھکے لگا دئیے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل روؤنڈر بیٹسمین افتخار احمد نے میچ کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 چھکے لگا کر وہاب ریاض کے چھکے چھڑا دئیے ۔

پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More