اسلام آباد(نیوز پلس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے یکم نومبر کو طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔