Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسرائیل نے مذاکرات کامیاب دیکھ بڑا حملہ کر دیا، ایران امریکا بیٹھنے کو تیار تھے، اسحاق ڈار

اسرائیل نے مذاکرات کامیاب دیکھ بڑا حملہ کر دیا، ایران امریکا بیٹھنے کو تیار تھے، اسحاق ڈار

کل رات جو پیش رفت ہوئی ایران اور امریکا کوہم بیٹھا لیتے ، اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے سعودی عرب پر حملہ کیا

 

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کے حوالے سے کل بڑی پیشرفت ہوئی اور اس کامیابی کو دیکھ کر اسرائیل نے بڑا حملہ کر دیا۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 29 مارچ کو پاکستان میں چار ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جبکہ چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ رہا، جن کی دعوت پر وہ بیجنگ بھی گئے۔

اسحاق ڈار کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان پانچ نکات پر اتفاق ہوا جنہیں چینی وزارت خارجہ نے جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے 15 اور ایران نے 5 نکات پر مشتمل مطالبات پیش کیے، جو دونوں ممالک تک پہنچا دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی، لیکن جب اسرائیل کو یہ محسوس ہوا کہ دونوں فریق قریب آ سکتے ہیں تو اس نے ایران پر حملہ کر دیا، جس کے بعد ایران نے ردعمل میں سعودی عرب میں حملہ کیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران پر حملے کے وقت وہ مدینہ منورہ میں موجود تھے، اور پاکستان واحد اسلامی ملک تھا جس نے اس حملے کی مذمت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں بعد ایران نے عرب ممالک پر حملے شروع کیے، جبکہ پاکستان نے اسی روز چین، جاپان، برطانیہ اور کینیڈا سے بھی رابطہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کو دونوں ممالک کی جانب سے قبول کیا جانا خوش آئند ہے، اور پاکستان نے مجوزہ اعلامیے میں اسرائیل کی مذمت بھی شامل کروائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی تھی، اور وہ ایک بار پھر انہیں اس حوالے سے یاد دہانی کروائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصروفیات کے باوجود اپوزیشن سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More