اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ،طابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور سہولت کاری کو سراہا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مسلسل اور پائیدار سفارتی رابطے نہایت اہم ہیں۔
آخر میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
