ارجن کپور کے ساتھ ایک گھر بنانا اور اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانا پسند کروں گی ۔ ملائیکہ اروڑا
معروف بالی ووڈ اداکارہ ،ڈانسر و ماڈل ملائیکہ اروڑا نے معروف اداکار ارجن کپور سے شادی سے متعلق پہلی بار واضح انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ارجن اپنی عمر کے لحاظ سے بے حد عقل مند ،گہرا اور مضبوط انسان ہے ۔
ملائیکہ نے ارجن سے متعلق مزید کہا کہ وہ آزاد خیال اور خیال رکھنے والا انسان ہے، میں ارجن کے ساتھ ایک گھر بنانا اور اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانا پسند کروں گی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ہم دونوں اس کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں محبت اور شادی کرنے پر یقین رکھتی ہوں میں بتا نہیں سکتی کہ میں دوبارہ شادی کب کر رہی ہوں کیوںکہ یہ ایک سرپرائز ہو گا جو کہ میں خراب نہیں کرنا چاہتی