کراچی (نیوزپلس) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کہتی ہیں کہ اداکری سے پہلے وہ بطورجاب مہندی آرٹسٹ تھی جہاں انہیں چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران حرا مانی نے بتایا کہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں ۔
انہوں نے بتایاکہ کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایاکرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھےاور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔
شوبز کیرئیر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا،انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسندسے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔
حرا مانی کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی۔