Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابراعظم سرفہرست

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابراعظم سرفہرست

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگز جاری کردیں جس کے مطابق ایک روزہ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے، ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی 20 طرز کی کرکٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹرز کی فہرست میں بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں۔فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے، آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی نے بنگلادیشی آل راونڈر شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔شکیب الحسن نے 1739 دن نمبر ون پوزیشن پر رہنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ کی بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں بھارتی فاسٹ بولرز جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آل راونڈرز میں رویندرا جڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلے فل سالٹ دوسرے محمد رضوان تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بولرز میں عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More