Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھے

اسلام آباد (نیوزپلس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

icc

 

تازہ ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما تیسری، روس ٹیلر چوتھی، ایرون فنچ پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

فہرست میں جونی بیراسٹو کا چھٹا، فخر زمان کا ساتواں ،فاف ڈوپلیسی کا آٹھواں، ڈیوڈ وارنر کا نواں اور شائی ہوپ کا دسواں نمبر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More