Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی کا ستمبر کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی کا ستمبر کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

مینز ہلیئر آف دی منتھ میں بھارت کے ابھشیک شرما، کلدیب یادو اور زمباوے کے برائن بینیٹ شامل

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر 2025 کے پلیئرآف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

مینز پلیئر آف دی منتھ میں بھارت کے ابھشیک شرما، کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ویمنز میں میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس اور پاکستان کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین شامل ہیں۔

پاکستان کی سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی، وہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں۔

سدرہ امین نے تین میچوں میں 293 رنز اسکور کیے، جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More