Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں بابراعظم کا چھٹا نمبر

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں بابراعظم کا چھٹا نمبر

بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل،بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان،آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کاپہلا نمبر

دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا اور سلمان آغا کا دسواں نمبر ہے۔اس کے علاوہ بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے بہتری کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے۔تنزید حسن 14درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ بہتری کے بعددسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئے۔بنگلادیش کے ارشاد حسین 10درجے بہتری کے بعد 60ویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبرپر موجود ہیں۔زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میرازدو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More