Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان

پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ،انگلینڈ کے مپائرز آن فیلڈ امپائرنگ کریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان

 

 

 سڈنی (نیوزپلس) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے

 آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے’ماریس۔ایراسمس‘ اورانگلینڈ کے ’رچرڈ الینگورتھ‘آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔

انگلینڈ ہی کے’رچرڈ کیٹلبرو‘ تھرڈ جبکہ ’مائیکل گف‘ فورتھ امپائر ہوں گے۔

کرس براڈ میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں سری لنکا کے ’کمار دھرماسینا‘ اورآسٹریلیا کے ’پال ریفل‘ آن فیلڈ امپائر، نیوزی لینڈ کے کرس جیفنی تھرڈ اورآسٹریلیا کے’راڈ۔ٹکر‘ فورتھ امپائر ہوں گے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More