Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا 

ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے والڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی بابراوعظم ہی کریں گے جبکہ شاداب کان نائب کپتان ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے لئے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابراظم، شاداب خان، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، حسن علی ، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ
پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ

 

جبکہ ٹیم اسکواڈ میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے ۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حس علی کو تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے بڑے ایونٹ میں تجربہ کار باؤلر کی ضرورت ہو تی ہے۔

چیف سلیکٹر نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونا نقصان قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادی پریشر ہوتا ہے اس لئے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے انہی چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے ۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کسی بھی کرکٹر کی زندگی میں اہم ترین ایونٹ ہوتا ہے، تمام کرکٹرز کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو اپنی متاثر کُن کارکردگی کے سبب اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ اس ٹیم نے پچھلے چند برسوں کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی لیے ہم نے انہی کھلاڑیوں پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی اور اس کی ہمت بڑھانے کا ہے جس کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

آئی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا اور پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 سمتبر کو حیدر آباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More