Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ناصر حسین پر دو سال کی پابندی

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ناصر حسین پر دو سال کی پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بنگلہ دیشی آل رائونڈر ناصر حسین پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کرکٹر پر گزشتہ سال ستمبر میں انسداد بدعنوانی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی تھی۔

ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔ ناصر حسین نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ناصرحسین کو دو سال پابندی کے علاوہ 6 ماہ معطلی کی سزا کا بھی سامنا کرنا ہوگا، ناصر حسین7 اپریل2025 ء سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے ۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More