Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یمن : حوثی باغیوں کا عرب امارات کے فوجی بحری جہاز پر قبضہ

برٹش رائل میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن (یو کے ایم ٹو او) نے بھی اماراتی جہاز پر حوثیوں کی جانب سے حملے کی تصدیق کر دی

 حوثی باغیوں کا عرب امارات کے فوجی بحری جہاز پر قبضہ

برٹش رائل میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن (یو کے ایم ٹو او) نے بھی اماراتی جہاز پر حوثیوں کی جانب سے حملے کی تصدیق کر دی

صنعا (نیوزپلس/ ویب ڈیسک) یمن میں عرب اتحاد کے خلاف بر سر پیکار حوثیوں نے بحیریہ احمر میں متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ہائی جیک کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کا کہنا تھا کہ کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں عرب امارات کا یک بحری جہاز قبضے میں لیا ہے جبکہ اس جہاز میں تمام جنگی سازوسامان یمن منتقل کیا جا رہا ہے ۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جہاز فوجی سازوسامان لے کر یمنی علاقائی پانیوں میں بغیر اجازت داخل ہوا ہے۔

ترجمان نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ "کوئی بھی احمقانہ حرکت نہ کرے” کیونکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے جہاز کے عملے کے ارکان اب بھی اس میں موجود ہیں۔”

سعودی عرب نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاز میں جنگی نہیں بلکہ طبی سامان تھا اور حوثی باغیوں کا یہ فعل قزاقی کے زمرے میں آتا ہے ۔

برٹش رائل میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن (یو کے ایم ٹو او) نے بھی اماراتی جہاز پر حوثیوں کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے یمن کی بندرگاہ راس عیسیٰ کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاع ملی ہے، جو حدیدہ سے تھوڑا شمال میں واقع ہے، اور اس کی تحقیقات جاری ہے تاہم اس اہم علاقے میں آنے جانے والے تجارتی جہاز حفاظی تدابیر اختیار کریں۔

ادھراتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے حوثیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "ملیشیا کو فوری طور پر جہاز کو چھوڑ دینا چاہیے، ورنہ اتحادی افواج اس خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور طریقہ کار اختیار کریں گی، جس میں ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔”

عالمی میڈیا حوثیوں کی جانب سے کی جانی والی اس کاروائی کو عرب اتحاد کے لئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ حوثیوں کا یہ اقدام سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحادی ممالک کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فوج نے وسطی یمن کے تیل سے مالا مال صوبوں شبوا اور مارب کے اسٹریٹیجک علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کے چند روز بعد کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More