Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ۔ اداکارہ ہانیہ

انسٹاگرام کا ایک فلٹر استعمال کرتی ہوں جس کی وجہ سے میرے ہونٹوں کی بناوٹ عجیب لگتی ہے

کراچی (نیوزپلس) باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ہے۔

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ دنوں سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے میرے ہونٹ عجیب سے ہوگئے ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی ہے بلکہ میں انسٹاگرام کا ایک فلٹر استعمال کرتی ہوں جس کی وجہ سے میرے ہونٹوں کی بناوٹ عجیب لگتی ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے خود بھی اس بارے میں نہیں معلوم تھا کہ اس فلٹر کی وجہ سے تصویر میں میرے ہونٹ موٹے ہوجاتے ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More