ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے ۔ عمران خان
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ملک کی بہتری کے لئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں لیکن اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو وہ کیا کریں ۔
لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا، چیلنج کرتا ہوں مجھ پر اور میری اہلیہ پر ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت کر دیں، آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں، فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے ؟ جنرل (ر) باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا اجنرل (ر) باجوہ نے روس کی مخالفت میں تقریر کی اس تقریر پر جنرل (ر) باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہٰی میرا ساتھ چھوڑ دیں، اب ہم نے پرویز الہٰی کے ساتھ وفا داری دکھانی ہے، میں کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتا، جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیو موجود ہے، یہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے، محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا خبر آئی تھی کہ مجھے ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے بلوچستان لے جاہتے تھے جہنوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے ۔