Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہسپانوی کارلوس الکاراز نے پہلا اے ٹی پی انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

یہ پہلا موقع ہے جب کارلوس الکارز نے کوئی سیٹ ہارے بغیر ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتا ہے ۔

ہسپانوی کارلوس الکاراز نے پہلا اے ٹی پی انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

سپین کے معروف ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز انڈین ویلزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

19 سالہ نوجوان ہسپانوی کھلاڑی نے مردوں کے منز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں مایہ ناز روسی ٹینس اسٹار ڈینئنل میدویدیف کو شکست دے کر کیرئیر میں پہلا اے ٹی پی انڈین ویلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مردوں سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 19 سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس سٹار ڈینیئل میدویدیف کے خلاف جاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو بالکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے بعد ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی ایونٹس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی میں سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ۔

کارلوس الکاراز نے اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ انڈین ویلزاوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا جبکہ تیسرا ای ٹی ُی ٹائٹل اپنے نام کیا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ 45 منٹس تک جاری رہا ۔

کارلوس الکارز نے اپنے کیریئر کے تیسرے ماسٹرز 1000 ٹائٹل اور مجموعی طور پر اٹھویں اے ٹی پی ٹائٹل کے بعد عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی ۔

یہ پہلا موقع ہے جب کارلوس الکارز نے کوئی سیٹ ہارے بغیر ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More