Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گوادر میں جدید ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا ستمبر 2023 تک فعال ہو جائے گا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کا انتظام و انصرام سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ذریعے کیا جائے گا۔

گوادر میں جدید ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا ستمبر 2023 تک فعال ہو جائے گا

جدید ترین گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا ستمبر 2023 تک فعال ہو جائے گا ،گوادر میں 4،300 ایکٹر رقبے پر تعمیر ہونے والا جدید ترین اور سب سے بڑا 246 ملین ڈالر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ (ین جی آئی اے) ستمبر 2023 تک فعال ہو جائے گا تا کہ ساحلی شہر میں مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کا خیر مقدم کیا جا سکے۔

سرکاری حکام کے مطابق ہوائی اڈے کی ترقی مختلف مراحل میں ہے کیونکہ مںصوبے کے مسافر ٹرمینل کی عمارت کی تعمیر 2023 تک مکمل ہو  جائے گی ۔ہوائی ٹریفک کنٹرول سے متعلق کام مارچ2023 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ ہوائی اڈے کی مجموعی تعمیر ستمبر2023 سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کا انتظام و انصرام سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ذریعے کیا جائے گا۔ جو پاکستان، عمان اور چین کے درمیان سہ فریقی منصوبے کا حصہ ہے اور ملکی اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز کی صلاحیت کا حامل جدید ترین منصوبہ ہے۔ ہوائی اڈے کی ترقی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا ایک حصہ ہے،

جو چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کا سنگ میل ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑا ہوائی اڈہ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ ملک کا دوسرا ہوائی اڈہ ہوگا جو2022 میں اپنے تعمیراتی آغاز سے ہی اے۔380 طیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کا حامل بنایا جا رہا ہے۔ یہ گوادر جزیرہ نما کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، اس لئے خطے کی جغرافیائی سیاسی حیثیت کو سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے جغرافیائی مرکز میں تبدیل کر دے گا۔ ہوائی اڈے کو سی اے اے کی رہنمائی کے تحت اوپن اسکائی پالیسی کے مطابق چلایا جائے گا اور ترقی دی جائے گی۔

نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا منصوبہ 2014 میں سی پیک پروگرام کے ابتدائی اعلی ترجیحی منصوبوں کا حصہ ہے ۔ایگزیکٹو کمیٹی نے جنوری 2015 میں نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس کی مالی اعانت مئی 2017 میں چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے گرانٹ معاہدے کی جارہی ہے ۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More