کے پی کے بارکونسل کا خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی سیٹیوں میں کمی کے حوالے سے بیان بے بنیاد ہے، ترجمان الیکشن میشن
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بارکونسل کا خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی سیٹیوں میں کمی کے حوالے سے بیان بے بنیاد ہے،حقائق کے منافی اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ 2018 ء میں ہونیوالی 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق سابقہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کیا گیا اور صوبہ خیبر پختونخواکی قومی اسمبلی کی نشستوں میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواکی قومی اسمبلی کی 39 سیبڑھا کر 45 کر دی گئیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نشستوں کی تعداد 99 سے 115 ہو گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین میں ترمیم کے بغیر قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں کمی یا اضافہ ممکن نہیں ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق مختص کی گئی نشستوں کے مطابق حلقہ بندیاں کی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباو کے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔