Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوشش ہو گی انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، بابراعظم

کوشش ہو گی انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

بابراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی اور انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔

کپتان کا کہنا ہے کہ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔

 بابراعظم نے مزید کہا کہ کوشش ہو گی کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More