Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کلیم امام کی موجودگی میں سندھ میں قتل و غارت میں اضافہ ہوا۔سعید غنی

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ غیر مساوی سلوک غلط بات ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے

کراچی(نیوز پلس)صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ملازموں کی ٹرانسفر پوسٹنگ ان کے ہاتھ میں نہیں ہوتی،سرکاری ملازمین کے تقرروتبادلے حکومت کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیر اطلاعات سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا،سعیدغنی نے کہا ہے کہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کلیم امام کی سندھ میں کاکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،کلیم امام کی موجودگی میں سندھ میں قتل و غارت میں اضافہ ہوا،سعید غنی کاکہناتھا کہ نئے آئی جی سندھ کے حوالے سے صوبہ اور وفاق ساتھ ہے، مجھے نہیں معلوم کون سی طاقت نے ان کو بتایاابھی تبادلہ نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ غیر مساوی سلوک غلط بات ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More