Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سے جاپان ،کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک میں پھیل گیا

برطانیہ میں کورنا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے

لندن (نیوزپلس) برطانیہ میں کورنا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے جس کی موجودگی کی تصدیق مختلف یورپی ممالک کے علاوہ جاپان اور کینیڈا میں بھی ہوئی ہے۔ برطانیہ سے اسپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور فرانس آنے والے افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ کینیڈا میں بھی چند افراد وائرس کی اس نئی قسم میں مبتلا پائے گئے ہیں، ادھر جاپان نے ایک ماہ کے لیے ایسےغیر ملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو جاپان کے رہائشی نہیں ہیں۔

ادھر نیویارک میں حکام نے غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔ وائرس کی نئی قسم سے جاپان میں دو، اسپین میں چار، سوئٹزرلینڈ میں تین اور کینیڈا میں دو افراد متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں مزید 34 ہزار 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 210 لوگ دم توڑ گئے، اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ کووڈ -19 سے دنیا بھر میں ہلاک والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 64 ہزار 563 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More