Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرسی بچانے نہیں بلکہ تبدیلی لانے آئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان

مافیا کو جب تک شکست نہیں دیں گے تبدیلی نہیں آئے گی

میانوالی (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرسی بچانے نہیں بلکہ تبدیلی لانے آئے ہیں،اورمافیا کو جب تک شکست نہیں دیں گے تبدیلی نہیں آئے گی، اگر کسی سے ڈیل کی تو ملک سے سب بڑی غداری کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں اپنے خطاب میں کہا کہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں، اعلیٰ تعلیم کے جتنے مرکز ہونگے،پاکستان اتنا اوپر جائے گا۔ نمل یونی ورسٹی دن بدن بہتر ہورہی ہے،شہر کی یونی ورسٹی سے بہتر ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ میانوالی کے لیے اسپتال بہت ضروری ہے، میانوالی کے لیے جدید ترین اسپتال بھی شروع ہونے والا ہے،زمین بھی لے لی ہے،انیل مسرت یہ اسپتال تعمیر کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ساتھ کھڑا ہوا جب کسی نہ ساتھ نہیں دیا، جب یہاں سے رکن اسمبلی منتخب ہوا تو علاقے میں بہت مسائل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بلدیاتی نظام لا رہے ہیں،ہر صوبے کے ضلع کا پیسہ اس صوبے کے علاقے پر ہی خرچ ہوگا، گاؤں کے لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہوگا، نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہرمیں الگ انتخابات ہونگے،شہری ناظم کا الگ نظام اور ٹیم ہوگی۔ وزیراعظم نے ملکی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد جب ملک ملا تو دو بڑے مسئلے تھے۔ ایک ملک کی آمدنی اور خرچے میں بہت بڑا خسارہ تھے،کسی حکومت کو اتنا بڑا خسارہ نہیں ملا۔ بجلی میں سب سے بڑا خسارہ تھا، ساڑھے بارہ ارب روپے کا خسارہ بجلی میں ملا تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بہت تھا۔ یعنی جتنے ڈالر ملک می آرہے ہیں،اور کتنے ڈالر ملک سے جارہے ہیں۔ یعنی ملک میں ڈالر زیادہ جارہے تھے اور ملک میں کم ڈالر آرہے تھے۔ اس سے یہ ہوا کہ ملک کی کرنسی گرنا شروع ہوگئی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 35 فیصد پاکستانی روپیہ گرا اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ تیل اور گیس مہنگی ہوئی،ٹرانسپورٹ مہنگی ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اس لیے نہیں آئی کہ پی ٹی آئی نے یہ کام کیا،پچھلی حکومت کے خسارے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔ تاہم اب پہلی دفعہ چار سالوں میں ڈالر زیادہ آرہے ہیں اور ملک سے باہر کم جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روپیہ چار روپے اوپر گیا اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جو کنٹینر پر کھڑے تھے ان سے متعلق پتہ ہے،آگے جاکر ان سے پیسہ نکالنا ہے۔ جب تبدیلی آتی ہے تو مافیا سامنے کھڑی ہوجاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کرسی بچانے نہیں بلکہ تبدیلی لانے لایا ہے،مافیا کو شکست دینے سے تبدیلی آئے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مدرسوں کے بچوں کا نظام بہتر کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے دورہ میانوالی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں وزیراعظم کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی تھے۔ وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال، سرگودھا روڈ کاسنگ بنیاد رکھا۔جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں یونیورسٹی آف میانوالی کا منصوبہ بھی شامل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More