Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی کی تباہی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔مرکزی سنیئر نائب صدر پی ایم یل ق

کراچی: (نیوز پلس ) سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے بارش کےپانی نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے بارش کے پانی کی وجہ سے کراچی ڈوپ چکا ہے اپنی سیاسی مفادات کی خاطر کراچی کے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے چند روز کی بارش نے زندگی مفلوج کر دی ہے ہر طرف پانی ہی پانی ہے صوبائی حکومت اب تک نکاسی کا کام نہیں سکی نہ گیس نہ بجلی نہ پینے کا پانی عوام کو دستیاب ہےعوام بے بس ہو چکی ہے بڑے نالوں کی بر وقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اتنی تباہی ہوئی ڈاکٹر چنا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف سیایسی بیان بازی کی حد تک کام کر رہی ہے کراچی کے معاملے پر کوئی سنجیدہ نہیں ہے سینئر نائ صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خود کراچی کا دورہ کریں اسلام آباد سے بیٹھ کر صرف احکامات صادر کرنا کراچی والوں سے سخت زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تمام منتخب نمائندے اپنی اپنی سیاسی ساکھ بچانے اور ایک دوسرے پر الزامات کے علاوہ پریکٹیل گراؤنڈ پر کوئی کام نہیں کر رہا ڈاکٹر غلام رضا چنا کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہی کراچی والوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی اور ہماری جماعت ہی عوام کو مشکلات سے نکالے گی انہوں نے ق لیگ کے کارکنوں کو ہدائت کی کہ عوام کی جتنی بھی مدد کر سکتے ہیں کریں یہی ہماری ہماری جماعت کو منشور بھی ہے کہ عوام کی خدمت ڈاکٹر چنا کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا اپنی انا کو ایک طرف رکھ کراچی کو مشکلات سے نکالنا ہو گا

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More