Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر غلام رضا چنا کی چوہدری سالک حسین کو قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکبار

چوہدری سالک پاور کمیٹی کو اچھے انداز سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ق) ڈاکٹر غلام رضا چنا

کراچی (نیوز پلس)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ق) ڈاکٹر غلام رضا چنا نے ق لیگ کے اہم رہنماء چوہدری سالک حسین کو قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکبار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری سالک نے جماعت اور سیاسی میدان میں جلد اپنا لوہا منویا ہے۔ڈاکٹر چنا کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک پاور کمیٹی کو اچھے انداز سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چوہدری سالک جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔حکومت نے انہیں کمیٹی کا چیئرمین بنا کر ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ پاکستان ایک سیاسی جماعت ہے جو عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اس کی بنیادی وجہ مسلم لیگ ق نے اپنے دور حکومت میں جنتے ترقیاتی کام کروائے عوام آج تک اسے نہیں بھولی اور نہ بھول سکتی ہے۔ڈاکٹر غلام چنا کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین کو قومی اسمبلی کا پاور کمیٹی کا ممبر بننے پر پارٹی ورکر بھی بہت خوش ہیں۔پارٹی ورکر اب مونس الہی کو وفاقی وزیر کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More