Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیک ری پبلک کی ماڈل نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا

چیک ری پبلک کی ماڈل نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا

کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں

          یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیتا جبکہ مِس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں۔

اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

ان سے قبل 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More