Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین نے2021 میں تقریباً 70 ہزار ایجادات کے پیٹنٹس کی منظوری دی: رپورٹ

پیٹنٹ کی حامل صنعتوں کی ترقی دانشورانہ املاک، سائنسی اور تکنیکی جدت اور صنعتی اقتصادی ترقی کے انضمام کا مظہر ہے

 

چین نے2021 میں تقریباً 70 ہزار ایجادات کے پیٹنٹس کی منظوری دی: رپورٹ

پیٹنٹ کی حامل صنعتوں کی ترقی دانشورانہ املاک، سائنسی اور تکنیکی جدت اور صنعتی اقتصادی ترقی کے انضمام کا مظہر ہے

سارہ افضل ۔ بیجنگ

بیجنگ ۔ (نیوزپلس)  چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے 2021 میں چین میں کل 696,000 ایجادات کے پیٹنٹ کی اجازت دی تھی۔

2021 میں، چین میں پیٹنٹ کوآپریشن ٹریٹی کے ذریعے 73000بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں دائر کی گئیں جو اختراعی سرگرمیوں کی پیمائش کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا پیمانہ ہے۔

چین کو میڈرڈ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے 5928 بین الاقوامی ٹریڈ مارک ایپلی کیشنز بھی موصول ہوئی ہیں اور پچھلے سال33 ہزار  مربوط سرکٹ لے آؤٹ ڈیزائن رجسٹر کیے گئے ہیں۔ بلند معیار کی ایجاد کے پیٹنٹ کی جانچ کے وقت اور اوسط درجے کی ایجاد کے پیٹنٹس کی جانچ کےمراحل دونوں کومختصر کر دیا گیا ہے۔

2020 میں چین کی پیٹنٹ کی حامل صنعتوں کی اضافی قیمت 12اعشاریہ 13 ٹریلین یوآن (تقریباً 1.9 ٹریلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو کہ جی ڈی پی کا 11اعشاریہ 97 فیصد ہے، اور اس میں  پچھلے سال کے مقابلے میں اعشاریہ 35 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

آئی پی آر کی ترقی کے 15 سالہ منصوبے   (2021-2035)کے مطابق، چین نے 2025 تک جی ڈی پی کا 13 فیصد بننے والی ،پیٹنٹ کی حامل صنعتوں کی اضافی قدر کا واضح ہدف مقرر کیا ہے۔ پیٹنٹ کی حامل صنعتوں کی ترقی دانشورانہ املاک، سائنسی اور تکنیکی جدت اور صنعتی اقتصادی ترقی کے انضمام کا مظہر ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More