Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس کا 27 سالہ معاہدہ

نارتھ فیلڈ ایسٹ پروجیکٹ کے تحت چینی کمپنی کو 27 سال تک 40 لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرے گی

چین اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس کا 27 سالہ معاہدہ

اسلام آباد (نیوزپلس / ویب ڈیسک)   چین اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس کا 27 سالہ معاہدہ  طے پا چکا ہے

 خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے کہا کہ نارتھ فیلڈ ایسٹ پروجیکٹ کے تحت چینی کمپنی کو 27 سال تک 40 لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ چین اور یورپ میں دیگر خریداروں کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ نارتھ فیلڈ کا شمار دنیا کے سب سے بڑے گیس کے کنویں میں ہوتا ہے، اس میں ایران بھی حصہ دار ہے اور اس کا ملکیتی حصہ ’جنوبی فارس‘ کہلاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More