Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ جیلانی کے خلاف سیاسی بلیک میلنگ بند نہ کی گئی تو ق لیگ سندھ بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کرے گی۔مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضا چنا

گھوٹکی (نیوز پلس) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضا چنا نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ جیلانی کو سیاسی طور بلیک میل کیا جا رہا ہے،،اپنے دئیے گئے ایک بیان میں ڈاکٹر غلام رضا ن چنا نے کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر سید اصغر علی شاہ جیلانی کو اپنا وقتی سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے بلیک میل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں جس کی ہماری جماعت پی ایم ایل ق ہر فورم اور ہر سطح پر بھر مخالفت کرے گی۔ڈاکٹر چنا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کام صرف ایماندار لوگوں کو خراب کرنا رہ کیا گیا ہے عوام کے لئے نہ خود کچھ کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سید اصغر علی شاہ جیلانی کے پہلے دور میں گھوٹکی میں بہت اچھے کا ہوئے ہیں اور آج بھی اس سے بہتر کام ہو رہے ہیں،، گلیاں،،نالیوں کی صفائی ہو یا پھر گندگی کے ڈھیر،،آپ نے جس طرح شہر سے پاک کیا اور کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی والے لوگ جب بھی الیکشن قریب آنے لگتے ہیں شریف آدمی کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں،،،، ایک ایماندار اور اپنے کام سے مخلص انسان کے خلاف بولنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن حقیت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،،، اگر یہ لوگ جو آپ کے خلاف بول رہے ہیں اگر وہ گھوٹکی کی عوام کے ساتھ اتنے سنجیدہ اور مخلص ہیں تو پھر پہلے پانچ سال کہاں ہوتے ہیں ان کو پہلے پانچ سال عوام کیوں یاد نہیں آتے۔۔ڈاکٹر رضا چنا نے واضح الفاظ میں پیپلز پارٹی اور ان لوگوں کو تنبیہ کی کہ اگر انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ جیلانی کے خلاف سیاسی بلیک میلنگ بند نہ کی گئی تو پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کرے گی،،انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ق سید اصغر علی شاہ جیلانی کت ساتھ کھڑی ہے،،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،،اصغر علی شاہ گھوٹکی کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ اصغر علی شاہ ان کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More