Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

پرویز الہی اپنے دیگر 10 ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے

چوہدری پرویز الہی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنے دیگر 10 ساتھیوں سمیت پاکستان تھریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ۔

پی ٹی آئی اور پی ایل کیو کو ضم کرنے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت کی گئی ۔

ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہی اور فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ جس میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیا، اپنی وزارت اعلی میں ڈیلیور کرکے دکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی،ہم ہر وہ کام کریں گے، جس میں ملک اور صوبے کا فائدہ ہو۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے کئی ترقیاتی کام اس حکومت نے بند کردیے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، شہباز شریف نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سےغریب کو فائدہ ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، پرویز الہیٰ اپنے ایم پی ایز کے ساتھ پی ٹی آئی میں آگئے، آج سے پرویزالہیٰ باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، پرویز الہیٰ کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ حالیہ بحران میں مسلم لیگ (ق) کے کردار کو سراہتے ہیں، چودھری پرویز الہیٰ اور ان کے ساتھیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا کچھ پتا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پرویز الہیٰ نےتحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم نے بھی مشکل صورتحال میں پرویزالہیٰ کا ساتھ دینا ہے، چودھری پرویز الہیٰ کو پارٹی نے صدر بنانے کی منظوری دی ہے۔

عمران خان اور پرویز الہی کی ملاقات کے درمیان اسد عمر ،حافظ عمار یاسر سمیت دیگر پی ایل کیو کے رہنماء بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کو پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا تھا ق لیگ اعلامیے کے مطابق پر ویز الہی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی اور آئندہ انہیں پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More