Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی اے، ایف آ ئی اے اور آ ئی بی کا فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف مشترکہ آ پریشن

چھاپہ ”بلاک رضا آباد، بازار نمبر 1،فیصل آباد“ میں ایک غیر قانونی وی او آئی پی(VOIP)سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مارا گیا

اسلام آباد (نیوز پلس)غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ساتھ مل کرایک کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ ”بلاک رضا آباد، بازار نمبر 1،فیصل آباد“ میں ایک غیر قانونی وی او آئی پی(VOIP)سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مارا گیا۔
چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی ٹریفک سیٹ اپ ضبط کر لیا گیا۔ جبکہ ٹیم نے 19 فعال غیر قانونی گیٹ ویزاور0 500 سمز بشمول 11راؤٹرز، 4 سمارٹ فون، 14انٹرنیٹ ڈیوائسز اور18 لیپ ٹاپ وغیرہ سمیت دیگر متعلقہ آلات قبضہ میں لے لئے ہیں۔موقع پرتین افراد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوا تاکہ قومی خزانے کو ان غیر قانونی گرے اسمگلروں کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More