Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی سی بی اور آئی سی سی کی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کو عالمی کپ جتوانے والے عمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں

لاہور (نیوز پلس)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں کرکٹ کے لیے دی گئیں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے کریئر میں 88ٹیسٹ میچز کھیلے، 3ہزار 807 رنز بنائیاور 362 وکٹیں لیں۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے عمران خان نے کرکٹ کے اس فارمیٹ میں 3 ہزار 709 رنز بنائے اور 182 وکٹیں لیں۔

پاکستان کو عالمی کپ جتوانے والے عمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیجنڈ، اب تک کے سب سے بہترین آل راؤنڈر اور تمام فاسٹ بولرز کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے جاری پیغام میں یہ کہا گیا کہ ’1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان کو سالگرہ مبارک۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More