Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچروز ایسوسی ایشن کا پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے حق میں ریلی

کنوینر پروفیسر چوہدری غلام مرتضیٰ اور پروفیسر ذوالفقار علی رانا ریلی کی قیادت کی

راولپنڈی (نیوز پلس ) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے 6000 متاثرین کے لئے بروز ہفتہ 19 ستمبر 2020 کو صبح 11 بجے گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی سے راولپنڈی پریس کلب کی جانب ریلی نکالی جس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام کالجز سے سیکڑوں خواتین اور مرد اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پنجاب بھر کے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے متاثرین کے کنوینر پروفیسر چوہدری غلام مرتضیٰ اور پروفیسر ذوالفقار علی رانا نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پنجاب گورنمنٹ کی اساتذہ کش پالیسیوں کو حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء مسلسل حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ،

ہے حق ہمارا پے پروٹیکشن،ہم چھین کے لیں پے پروٹیکشن اور شرم کرو حیا کرو،استاد دشمن حکومت نہ منظور ،تعیلم دشمن حکومت نا منظور سمیت دیگر نعرے لگاتے رہے اور حکومت کی بے حسی اور اساتذہ کش پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریلی کے شرکاہ کے بھرپور احتجاج کے باعث مری روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلی مری روڈ سے راولپنڈی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاہ نے حکومت کے ناانصافی پہ مبنی پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج رکارڈ کروایا۔ پی۔ پی۔ایل۔اے کی مرکزی قیادت اور پنجاب بھر سے اتحاد اساتذہ کے قائدین نے بھی اس احتجاج میں شرکت فرمائی اور متاثرین شرکاہ کو اس بات کا یقیں دلایا کہ وہ متاثرین کی پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے حصول تک اس احتجاج کے جاری رکھیں گے اور یہ احتجاج جو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے شروع ہوا اور سرگودھا، گوجرانولہ سے ہوتا ہوا راولپنڈی ڈویژن میں پہنچا ہے اب یہ بہت جلد انشاللہ لاہور تخت پنجاب کا رخ کرے گا اور اپنا جائز مطالبہ پورا کرواے بنا واپس نہیں لوٹے گا۔ مقررین نے خاص طور پر 2 اپریل 2019 کو پی۔پی۔ایل۔اے کے پنجاب اسمبلی کے سامنے دیے گئے سات دن کے تاریخی دھرنا کا ذکر کیا جس کے نتیجہ میں منسٹر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز صاحب نے پی۔پی۔ایل۔اے سے معاہدے کیا اور پے پروٹیکشن کے حق کو تحریری طور پر تسلیم کیا اور تمام میڈیا ہاؤسز کی موجودگی دو ماہ میں پے پروٹیکشن دینے اور کے۔پی۔کے کی طرز پر کالج اساتذہ کو پانچ درجاتی فارمولا دینے اعلان کیا تھا جس پر ایک سال گزر جانے پر بھی عمل نہیں ہوا۔ پی۔پی۔ایل۔اے صدر ملک محمد رمضان گرو کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر سے اتحاد اساتذہ کے قائدین پروفیسر غلام مصطفیٰ، پروفیسر زاہد اعوان، پروفیسر صاحبزادہ احمد ندیم، پروفیسر توصیف صادق، پروفیسر حافظ رمضان، ڈاکٹر شیر محمد گوندل، پروفیسر ڈاکٹر طارق، پروفیسر ساجد علی پروفیسر ملک ارشاد، ڈاکٹر خورشید اعظم، پروفیسر شعیب بٹ، پروفیسر اشتیاق جتھول نے خصوصی طور پر ریلی میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More