Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب اسمبلی میں فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے حریم زادہ کے نعرے

رد عمل میں فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کاطعنے

لاہور (نیوز پلس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران نون لیگ کے ایم پی اے ارشد ملک اور ساتھی ارکان نے ” حریم زادہ”،” حریم زاد”’کے نعرے لگانے پر پر فیاض الحسن چوہان شدید غصے میں آ گئے جس پر انہوں نے اپوزیشن پرجوابی وار کرتے ہوئے دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ دے دیا۔صوبائی وزیع اطلاعات نے کہا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کرادوں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہیں سنائیں ان کو نکال کر، چیخ کر میری آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، میں نے جواب دیا ہے۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے بولنے پر میں جواب دیتا ہوں، ہمیشہ میں نے بعد میں جواب دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More