راولپنڈی (نیوز پلس)پاک فوج نے بلتورو گلیشیئر میں ونٹر انٹرنیشنل مہم جوئی کے دوران پھنسے 2غیرملکی کوہ پیماؤں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلتورو گلیشیئر کے قریب شدید موسمی حالات کے سبب بیمار ہو نے کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کو بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ریسکیو کیے گئے غیرملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں۔