Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کرکٹ کا برا حال ہو چکا ہے ۔ عاقب جاوید

ہم 90 کی دہائی والی کرکٹ کھیل رہے ہیں

لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی موجودہ مینجمنٹ نے دو برس قبل ایک چلتے ہوئے سسٹم کو روکا، جس طریقے کو روکا گیا تھا اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، عام لوگوں کو تو اس کا احساس ہی نہیں ہے، احساس تو پی سی بی کو بھی نہیں ہو رہا اور نا ان کی آنکھیں کھل رہی ہیں، آج قومی ٹیم کی کارکردگی اسی کی وجہ سے ہے۔ کرکٹ کا برا حال ہو چکا ہے، پی سی بی کو نا احساس ہو رہا ہے اور نا اس کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر کام نہیں ہو رہا، اکیڈمیز لگانے کا رحجان ختم ہو گیا ہے، پہلے تین تین ماہ کی اکیڈمیز مختلف شہروں میں لگا کرتی تھیں، ان میں سے کھلاڑی سامنے آتے تھے، اب وہ سلسلہ روک دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی تکنیک پر کہاں کام ہو رہا ہے، پاکستان کے پاس کوئی بیٹسمین نہیں ہی نہیں ہے، سیم اور باؤنس میں تکنیک ایکسپوز ہو جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More