Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل فریم ورک پالیسی پر اہم اجلاس پیر کو ملتان میں ہو گا

اجلاس میں 6 ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز کے علاوہ چند انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا ہے

لاہور (نیوز پلس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نیشنل فریم ورک پالیسی پر اہم اجلاس پیر کے روز ملتان میں ہو گا ، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ملتان میں موجودگی کی وجہ سے ان کی اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے فوری ملاقات ممکن نہیں۔

نیشنل فریم ورک پالیسی کے اجلاس میں چیف سلیکٹر مصباح الحق ، بولنگ کوچ وقار یونس ، ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق اور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن شریک ہوں گے۔


اجلاس میں 6 ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز کے علاوہ چند انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، نیشنل ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق منگل کو سلیکشن کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے اور زمبابوے اور دیگر سیریز کے حوالے سے پلانز ترتیب دیں گے۔


مصباح کی سلیکشن کمیٹی سے ملاقات میں ٹیم کے انتخاب پر بھی مشاورت ہوگی ، مصباح الحق کوچز سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچز بھی دیکھیں گے ۔


دونوں نے پی سی بی پیٹرن وزیر اعظم عمران خان سے اپنے طور پر ملاقات کی تھی جس پر انہیں پی سی بی میں طلب کیا گیا تھا ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اگلے ہفتے میں ملاقات کا اعلان کیا تھا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More