Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان بیس بال ٹیم رواں برس ایشین گیمز میں حصہ لے گی ۔ سید فخر علی شاہ

ایشین ٹیم میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

پاکستان بیس بال ٹیم  رواں برس ایشین گیمز میں حصہ لے گی ۔ سید فخر علی شاہ

صدرپاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں برس پاکستانی ٹیم رواں برس ایشین گیمز میں حصہ لے گی ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز میں 12 ٹیمیں حصلہ لے رہی ہیں اور پاکستان ایشیا میں 5ویں نمبر پر ہے اس لئے ٹیم دوسرا راؤنڈ کھیلے گی جوکہ یکم اکتوبر سے شروع ہو گا جبکہ پہلا راؤنڈ 23 ستمبر سے شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اولمپک چیمپئین جاپان ہمارے گروپ میں شامل ہے ورلڈ نمبر 2 تائیوان بھی ایشین گمیز میں ہے ۔

فخر علی شاہ نے کہا کہ کوویڈ کے بعد انٹرنشینل ایونٹس کم ملے ہیں اس لئے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنا پہلی کوشش ہو گی۔

فخرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کیمپ لگانے کے لیے رابطے میں ہیں، پی ایس بی نے تاخیر کی تو ہم خود لاہور یا گوجرانوالہ میں کیمپ لگا دیں گے، ہم امریکا سے تعلق رکھنے والے کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن فخر علی شاہ نے مشیرف کھیل پنجاب وہاب ریاض سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے گراؤنڈ کے لئے کچھ کریں تاکہ کھلاڑی اپنے لئے مخصوص گراؤنڈ میں بہتر انداز میں ٹریننگ کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More