Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

دونوں ٹیموں کے کپتان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائی

راولپنڈی(نیوز پلس)پاکستان بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیئے ٹرافی کی تقریب رونمائی یہاں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی،اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائی،اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل بھی موجود تھے۔اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد اور پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے،پاکستان کے میدان آباد ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہے،ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرتا ہیاور پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے، کوشش کرینگے فاسٹ باولنگ سے ٹیسٹ جیتا جائے،بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی اچھے کھلاڑی ہیں،کوشش کریں گے پہلا ٹیسٹ جیت کر برتری حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،پاکستان کے میدان آباد ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہے،ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرتا ہیاور کھیلوں کیلئے پاکستان محفوظ ملک ہے،اس مرتبہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، پی ایس ایل میں پوری دنیا سے کھلاڑی کھیلنے آرہے ہیں۔ ہمارے لیئے ہر میچ اہم ہوتا ہے،ٹیسٹ میچزجیتنا اور بنگلہ دیش کوہرانا آسان نہیں ہے،بنگلہ دیش کی ٹیم میں اب بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں، ہمیں بنگلہ دیش کو ہرانے کیلئے بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی،پاکستان کی ٹیم بہترین ہے مگر جیتتی وہی ٹیم ہے جو اچھی کاکردگی دکھاتی ہے،ہم باولنگ اٹیک پر زیادہ زور دے رہے ہیں،ہمیں فاسٹ باولرز کی سپورٹ چاہیے،ایڈوانٹیج ہوتا ہے جب اپنے گراونڈ میں کھیلا جائے،کوشش کرینگے فاسٹ باولنگ سے ٹیسٹ جیتا جائے اورکوشش ہو گی کہ پہلا ٹیسٹ جیت کر برتری حاصل کریں،فہیم اشرف کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے تاکہ بیرون ممالک کیساتھ سیریز کیلئے اپنے فاسٹ باولرز کو تیار کیا جا سکے،فہیم اشرف باولنگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ بھی اچھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیڈیل کمبی نیشن سوچ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ کنڈیشن ایسی رکھیں جس سے فاسٹ باولر کو مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیئے ہر میچ اہم ہوتا ہے اور کرکٹ بورڈ کی کوشش سے ہی پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہا ہے۔اظہر علی نے کہا کہ بطور کپتان کی بجائے کھلاڑی کے طور خود میں بہتری لاوں اوراپنی خامیوں کو دور کروں،ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ آخری میچ میں سنچری سے کافی اعتماد ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جب بھی کھیلے ہیں نتائج اچھے سامنے آئے ہیں،راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو بہت انجوائے کرتے ہیں،ہم نے جتنے بھی میچ کھیلے راولپنڈی میں بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھنے آئے۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پچھلی دفعہ کی طرح اس مرتبہ بھی اچھا کراوڈ آئے گا،جس سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینے کی ضرورت ہے یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کو جتوائیں گے، فواد عالم اچھے کھلاڑی ہیں اوروہ اسکواڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آیا ہے اورنہ صرف فواد بلکہ جس کھلاڑی کو بھی موقع ملا وہ اچھا پرفارم کریں گے۔اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں کامیابی سے ہمارے پوائنٹس میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت اچھے انتظامات کیئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی زبردست انتظامات ہیں۔ اپنے کھیل میں بہتری لائیں گے،اچھے کھیل کے لیے پر امید ہیں، پاکستان ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے،ہر ٹیم کا کھلاڑی اس کی ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے،ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے کوشش کرینگے اچھا کھیل پیش کریں،ہم نے پچ کا بغور جائزہ لیا ہے جمعہ کو فیصلہ کرینگے پہلے کسے کھلایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More