Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان آ کر سرینڈر کرنا ممکن نہیں۔نواز شریف

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر دی جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان آکر سرینڈر کرنا ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق میاں نوازِ شریف نے خواجہ حارث اور منور اقبال دگل ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔میاں نوازشریف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجاز نمائندوں کے ذریعے اپیلوں پر سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں مزید کہنا ہے کہ بیانِ حلفی میں طے ہوا تھا کہ حکومت پہلے میری صحت کا پتہ کرے گی، وفاقی حکومت نے اس سے متعلق ذرا کوشش نہیں کی۔
دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس میری صحت سے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں، ڈاکٹروں نے ابھی ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا کہ واپسی کے سفر کے لیے میں فٹ ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More