Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹی ٹین کرکٹ کا مستقبل تابناک ہے : عماد وسیم

ٹی ٹین بلےبازوں کے لئے فیورٹ فارمیٹ ہے

ٹی ٹین کرکٹ کا مستقبل تابناک ہے : عماد وسیم

کراچی (نیوزپلس /ویب ڈسیک) پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا مستقبل تابناک ہے اور جلد فارمیٹ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی شروع ہو جائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ  ٹی ٹین ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں بلے باز کھل کر کھیلتے ہوئے گیند بازوں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں اس لئے گیند بازوں کو بیٹرز کی جدید تکنیکی معیار کے مطابق گیند بازی کرنے چاہیے۔ عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک خصوصا پاکستان ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی باولنگ بہت اچھی ہے پلیئرز کو بلے بازی پر توجہ دینی چاہیے اور انہیں انگلینڈ کی ٹیم کی طرح کھیلنا چاہیے کیونکہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہر میچ کو ٹی ٹین کی طرح کھیلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ نے دو ورلڈ کپ جیت کر دنیائے کرکٹ میں نمایاں ہیں۔

عماد وسیم نے ایک سوال انٹرٹینمنٹ ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ ہے یا ٹی ٹین میں کے جواب میں کہا کہ ایک کھلاڑی کے لئے کرکٹ صرف کرکٹ ہے انٹرٹینمنٹ شائقین کے لیے ہوتی ہے اور ٹین ٹین فارمیٹ چونکہ تیز ترین فارمیٹ ہے اور اس میںباونڈریز زیادہ لگتی ہیں اس لیے دیگر فارمیٹ کی نسبت ٹی ٹین میں شائقین کے لئے انٹرٹینمنٹ کے مواقع زیادہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کا یہ فارمیٹ جلد مقبول ہو رہا ہے اور دیگر ممالک میں بھی یہ فارمیٹ کھیلا جائے گا ۔

بشکریہ : اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More